Advertisement

ایک ہفتے کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

کورونا کی بگرٹی صورتحال کے حوالے سے ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کورونا کیسز خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔

ٹیڈروس نے کہا ہے کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ہیں جس کے باعث 25 سے 59 سال کی عمر کے افراد میں انفیکشن کی شرح کے ساتھ اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 34 لاکھ 55 ہزار 718 تک جا پہنچی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 55 ہزار 199 ہو گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Next Article
Exit mobile version