کورونا کی نئی لہر، بحرینی حکومت کا نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر بحرینی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی نئی لہر بحرین میں اثر انداز ہونے لگی ہے جس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بحرینی حکومت کی جانب سے سخت پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کے تحت آج سے آئندہ دو ہفتے کے لئے ریسٹورنٹ اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
فیصلے کے تحت آج 28 مئی رات 12 بجے سے جمعرات 10 جون رات 12 بجے تک تمام اہم ادارے اور کاروبار بند رہیں گے۔
اس دوران کھیلوں کی سرگرمیاں، اسکول، تعلیمی اور تربیتی ادارے بند رہیں گے جبکہ سرکاری اداروں میں 70 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

