Advertisement

افغان دارالحکومت میں دھماکوں کی گونج، ایک منٹ‌ کے اندر 3 دھماکے

افغان دارالحکومت میں دھماکوں کی گونج، ایک منٹ‌ کے اندر 3 دھماکے ہوئے۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق افغان دارالحکومت میں قائم گرلزاسکول کے بالمقابل یکے بعد دیگر تین کار بم دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکوں کے بعد شہریوں نے آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دیکھے جبکہ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

افغانستان کے وزارت داخلہ دھماکوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے ایک ٹویٹ میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
Next Article
Exit mobile version