امریکہ کا کورونا ویکسین بنانے کی ٹیکنالوجی دنیا میں بانٹنے کا فیصلہ

واشنگٹن: کورونا ویکسین کے حوالے سے امریکہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسین بنانے کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے ویکسین کی ٹیکنالوجی بانٹنے کا فیصلہ دنیا سے وبائی مرض کے خاتمے کیلئے کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں امریکی نمائندہ برائے تجارت کیتھرین تائی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے باعث عالمی بحران کا سامنا ہے اور وبائی مرض کے خاتمے کیلئے تحفظات کی چھوٹ کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ کورونا ویکسین بنانے والی انڈسٹری نے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News