سعودی حکومت کا غیر ملکیوں کے لئے اقامہ کی تجدید میں تاخیر کے حوالے سے بڑا فیصلہ

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اگر ایک سے زائد بار مقیم غیر ملکی نے اقامہ کی تجدید میں تاخیر کی تو اسے مملکت سے بےدخل کردیا جاۓ گا۔
سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے تمام غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے اقاموں کی تجدید کو بروقت عمل میں لائیں اور ایک سے زائد بار تاخیر سے اقامے کی تجدید کرنے والوں کو سعودی عرب سے بلیک لسٹ کرتے ہوئے بے دخل کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب واپسی پر تین سے پانچ سال کی پابندی عائد کی جائے گی جبکہ اس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ مملکت بھر میں جوازات کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کارروائی کر کے اقامہ کی تجدید تاخیر سے کرنے والوں کے خلاف عملی کارروائی کریں گی۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

