Advertisement

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 140 سے زائد افراد زخمی

ترکی کے جنگلات میں  لگنے والی آگ کے باعث اب تک 140 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین روز سے ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے پینتیس جہاز، چار سو پچپن کے قریب گاڑیاں جبکہ چار ہزار فائرفائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے  کہ ساٹھ مقامات پر جنگلات میں آگ مستقل پھیل رہی ہے تاہم متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری تاحال جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Next Article
Exit mobile version