پی پی وزیراعظم کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ،خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی وزیراعظم کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اربن فارسٹ بنانے کا دعویٰ کیا لیکن بدقسمتی سے اربن فارسٹ بکرا پیڑی میں تبدیل ہوگیا۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ پی ٹی آئی کراچی کو احساس ہے کہ کراچی میں درخت لگانا کتنا اہم ہے اس لیے وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ پورے پاکستان کو ہرا بھرا کرنا ہے اور ہم نے اسی لیے کراچی شہر کو سرسبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 14اگست کو ہم نے اپنی مہم کا آغاز ضلع شرقی سے کیا، اس دن سے ہمارے ورکرز ضلع میں پودے لگارہے ہیں اور آج ہم نے اپنی مہم کا آغاز ضلع جنوبی سے کیا ہے جس میں ہمارے عوامی نمائندے شہزاد قریشی اور ایم این اے آفتاب صدیقی شجر کاری مہم کیلئے متحرک ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے نمائندے پورے ضلع میں ہزاروں پودے لگانے کا عزم رکھتے ہیں اس لیے پی ٹی آئی کراچی ریجن پورے شہر میں اپنی مہم جاری رکھے گی۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ بڑھ رہا ہے، ہمیں اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو بھی احساس دلانا ہے اور سندھ حکومت کوبھی احساس دلانا ہے کہ یہ اصل ذمہ داری آپ کی ہےجبکہ شجر کاری مہم چلانا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے اور بلاول زرداری لوگوں کی خدمت کرنےکے بجائے سیاست کرنے کے شوقین ہیں، نالائق اعلی کے ساتھ سیاست نہیں صرف تماشہ بن رہا ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ درخت لگانا دور کی بات سندھ کے عوام کے پاس پینے کا پانی تک نہیں ہے، ڈیڑھ سال سے صوبے کے اسکول بند ہیں اور اسی وجہ سے اسکولوں میں بچوں کے پاس تعلیم نہیں ہے۔ہسپتالوں میں علاج نہیں ہے اور صوبے بھر میں ایمبولینس بھی موجود نہیں ہے جبکہ کراچی میں جرائم کے وارداتوں میں بےتحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم سے کہا ہے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھی آپ کا ہے، جس طرح صوبے میں کرپشن کی جارہی ہے اس صوبے کو واپس بہتر کرنا ممکن نہیں ہوگا اور جب تک سندھ حکومت اقتدار میں رہے گی بہتری کی امید نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

