Advertisement

خلائی مشن کے لئے جانے والا بھارتی راکٹ گر کر تباہ

خلائی مشن

اطلاعات یہ ہیں کہ بھارت کی جانب سے خلائی مشن پر بھیجا جانے والا اسپیس راکٹ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

رپورٹس میں میں بتایا گیا ہے کہ انڈین اسپیس آرگنائزیشن کی جانب سے خلائی مشن پر بھیجا جانے والا راکٹ اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی زمین پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسرو نے بتایا ہے کہ  طیارے کی پہلی اور دوسری اسٹیج نارمل تھی البتہ اس کی کریو جینک اپر اسٹیج اگنیشن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے مشن کامیاب نہیں ہوا ہے۔

 سیٹلائٹ مشن میں شامل اسرو راکٹ F10/EOS-03 نے زمین کے مشاہدے کے لیے سیٹلائٹ کو بھارت کے مشرقی ساحل پر واقع خلائی مرکز سے جیو اسٹیشنری مدار میں ڈالنے کی کوشش کی۔

یہ مشن گزشتہ سال مارچ میں روانہ ہونا تھا لیکن پہلے تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی اس کے بعد  بھارت میں جاری کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔

 بھارت کا رواں سال فروری میں چھوٹے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV) کی کامیاب پرواز کے بعد  یہ اس سال کا دوسرا خلائی  مشن  تھا۔

یاد رہے کہ بھارت کی  مسلسل 16 خلائی مشنز کی کامیابی کے بعد یہ پہلی ناکامی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version