Advertisement

روس کا اینٹی سیٹلائٹ خلائی ہتھیار کا تجربہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے روس کے اینٹی سیٹلائٹ خلائی ہتھیار کا تجربے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ  قرار دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے خلاء میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کے ٹیسٹ کی امریکہ نے شدید مذمت کی ہے۔

امریکی محمکہ خارجہ نے کہا ہے کہ  اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلاء میں بکھر گئے ہیں جو تمام ملکوں کے مفادات کے لئے خطرہ ہیں۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملے سے متعلق امریکہ کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں جس پر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدار میں بننے والے ملبے کے بادل کے ٹکڑے فضا میں کچھ مہینوں میں داخل ہونا شروع ہوں گے تاہم اس کے مکمل طور پر صاف ہونے میں 10 سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version