دلہن نے اپنے جہیز کی رقم سماجی کاموں کے لیے وقف کردی

راجھستان: بھارت میں ایک دلہن نے اپنے جہیز میں رکھی گئی رقم کو سماجی کاموں کے لیے وقف کردی ہے۔
بھارت کے مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے شہر برمار میں ایک دلہن انجلی کور نے اپنے والد سے شادی میں رکھی گئی 75 لاکھ روپے کی رقم کو بچیوں کی تعلیم کے لیے وقف کرنے کی فرمائش کردی ہے۔
انجلی کور نے شادی کی رسومات سے فراغت حاصل کرنے کے بعد راجھستان کے مذہبی رہنما کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنی خوائش سے متعلق آگاہ کیا۔
انجلی کور کی فرمائش پر مذہبی رہنما کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کنیادان میں اس خواہش کا اظہار کرنا بذات خود ایک قابل ستائش اقدام ہے جسے سراہنا چاہئیے۔
واضح رہے کہ انجلی کور کے جہیز کی رقم بہت مددگار ثابت ہوئی کیونکہ اس رقم سے علاقے میں موجود گرلز ہاسٹل کی مکمل تعمیر ہوسکے گی جو فنڈز کی قلت کی وجہ سے تعطل کا شکار تھی۔
انجلی کور کے والد اس سے قبل بھی گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں لیکن یہ رقم بھی ہاسٹل کی مکمل تعمیر کے لیے ناکافی تھی جو اب پوری ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

