Advertisement

ایرانی نیوکلیئر پروگرام، اسرائیلی وزیراعظم کا کشیدگی میں اضافے کا انتباہ

اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بینیٹ نے ایران سے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے کشیدگی میں اضافے کا انتباہ دے دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے کسی نیوکلیئر معاہدے کا پابند نہیں ہے۔

رواں سال جون میں عہدہ سنبھالنے والے اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بینیٹ نے ایک تقریر میں ایران کو اپنے نیوکلیئر پروگرام کی ایڈوانس اسٹیج میں قرار دیا ہے۔

ایرانی ایٹمی پروگرام کے خلاف سخت ترین لہجہ اختیار کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بینیٹ نے ایک ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ ہم پیچیدہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جس میں یہ بھی ممکن ہے کہ ہمارا اپنے بہترین دوستوں سے تنازع ہو جائے۔ تاہم کسی بھی صورت میں اسرائیل کسی معاہدے کا نہ تو فریق بنے گا اور نہ ہی پابند ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ اپنے گھر میں چین سے بیٹھنے والے ایران نے اسرائیلی ریاست کومیزائلوں کے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ وزیراعظم بینیٹ نے ایران کو سوچ سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version