سعودی عرب: اسلامی ممالک اور روس کے تعلقات کے حوالے سے کانفرنس

جدہ میں سٹریٹیجک ویژن گروپ کے تحت ’’روس اور اسلامی دنیا کانفرنس‘‘ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں شروع ہوگئی۔ کانفرنس میں روسی حکام کے علاوہ اسلامی ممالک کے علما، مفکرین اور موثر شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
کانفرنس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا خطاب پڑھ کر سنایا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی ممالک اور روسی تعلقات کی اہمیت کا قائل ہے۔ سعودی عرب اور روس کے تعلقات متعدد شعبوں میں تعاون کے باعث آگے بڑھ رہے ہیں۔
شاہ سلمان نے کہا کہ مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان بقائے باہم اور انسانی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں۔ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری سے مشترکہ کوششوں کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وباؤں کا پھیلنا اور ماحولیاتی تغیرات پوری دنیا کا بنیادی مسئلہ ہے۔
روس اور اسلامی دنیا کانفرنس میں 27 اسلامی ممالک سے 33 حکومتی اور عوامی شخصیات کے علاوہ سابق وزرا بھی موجود ہیں۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News