Advertisement

سوڈان میں فوجی بغاوت کے دوران گرفتار کیے گئے متعدد سیاسی رہنماؤں کو رہا کردیا گیا

سوڈان

سوڈان

افریقی ملک سوڈان میں اقتدار پر قبضے کے دوران گرفتار کیے گئے سیاسی رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز افریقی ملک سوڈان میں فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان 14 نکاتی معاہدے کے بعد سول حکومت دوبارہ بحال ہوگئی اور فوجی بغاوت میں برطرف کیے گئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے دوبارہ حکومت سنبھال لی۔

فوج اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت فوجی بغاوت کے دوران حراست میں لیے گئے اہم سیاسی رہنماؤں کو رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوڈان میں اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوج اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان معاہدے کے لیے اقوام متحدہ اور  امریکا سمیت چند اور ممالک نے بھی کردار ادا کیا۔

خیال رہے افریقی ملک سوڈان میں گزشتہ ماہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے حکومت کو تحلیل کردیا تھا اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔

Advertisement

فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر میں ہنگامے شروع ہوگئے تھے اور فوج کی جانب سے عوام کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کی پوری کوشش کی گئی اس دوران 41 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے فوجی بغاوت کے بعد سوڈان کی معاشی امداد بھی روک دی گئی تھی تاہم فوج اور سیاسی قیادت میں معاہدے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے، معاشی امداد دوبارہ بحال کردی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version