Advertisement

مصری شیخ کو 10 سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا

مصر کی ایک عدالت نے پیر کے روز مسجد کے امام اور دینی مبلغ سلیمان فائد کو منشات البدوی گاؤں میں واقع اپنے گھر کے اندر ایک بچی کے ساتھ جنسی فعل کا مرتکب ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر المںصورہ کی عدالت نے سلیمان کو پابند کیا کہ وہ بچی کے گھر والوں کو زر تلافی کے طور پر 15 ہزار مصری پاؤنڈ ادا کرے اور ساتھ ہی عدالتی کارروائی کے اخراجات بھی دے۔

منشات البدوی گاؤں کی ایک 39 سالہ خاتون نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ دینی مبلغ سلیمان فائد نے خاتون کی 10 سالہ بیٹی “جنّۃ” کو جنسی فعل کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق بقیہ طلبہ کے جانے کے بعد سلیمان بچی کو اپنے گھر لے آتا تھا۔

دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مجرم سلیمان فائد (تصویر بزریعہ اجپشن اسٹریٹس)

جنۃ کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی ملزم سلیمان کے گھر جا کر تعلیم حاصل کرنے سے گھبراتی تھی۔ کئی مرتبہ جنسی حملے کا نشانہ بننے کے بعد بچی نے سلیمان کے گھر جانے سے انکار کر دیا۔

Advertisement

مسلسل استفسار پر بچی نے سلیمان کی گھناؤنی حرکت کا اعتراف کیا۔ بچی کو خوف تھا کہ اس کے ساتھ پھر سے یہ واقعہ نہ پیش آئے۔

جنۃ کی والدہ نے بتایا کہ ان کا شوہر کئی برس قبل فوت ہو چکا ہے۔ انہوں نے سلیمان پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو قرآن حفظ کرنے بھیجا مگر سلیمان نے بچی کی کم سنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی آبرو ریزی کی۔

تحقیقات کے دوران سلیمان نے جرم کے ارتکاب سے انکار کیا تاہم طبی رپورٹ میں جرم ثابت ہوگیا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
ایک ماہ میں 3 اہم معاہدے ، مشرق وسطیٰ عالمی سیاست کا محور
محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version