Advertisement

مغربی افریقہ میں خوفناک حادثہ، 90 سے زائد افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ملک  سیئر لیون میں خوفناک حادثے کے سبب 90 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سیئر لیون  کے دارالحکومت میں ایک فیول ٹینکر میں تصادم کے بعد دھماکہ ہوا ہے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہلاکتوں سے متعلق کوئی تصدیق نہیں  کی گئی ہے تاہم مرکزی مردہ خانے کے مینیجر کا کہنا ہے کہ اب تک 91 افراد کی لاشیں  یہاں لائی جاچکی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فیول لے جانے والے ٹینکر کی ٹرک سے ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا   ۔

دھماکے کے بعد ہرطرف آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں  بھی نذرآتش ہوگئی ہیں۔

Advertisement

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اہلکار کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی خوفناکی کا اندازہ  سوشل میڈیا پر شئیر کردہ ویڈیو میں آگ کی سنگینی کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version