Advertisement

یوگنڈا کے دارالحکومت میں دھماکے، تین افراد جاں بحق

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں دو زور دار دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں تین خودکش حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں شہر میں افراتفری پھیل گئی جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترجمان پولیس فریڈ ایننگا کا کہنا تھا ’بم حملوں کے خطرات ابھی بھی ہیں بالخصوص خودکش حملہ آوروں کی جانب سے۔

ترجمان نے دھماکوں کا ذمہ دار انتہاء پسند مسلح گروپ ایلائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کو ٹھہرایا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک دھماکا پولیس اسٹیشن کے قریب اور دوسرا حملہ پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہوا۔

Advertisement

پارلیمنٹ کے قرب ہونے والا دھماکا ایک انشورنس کمپنی کے دفتر میں ہوا جس کے نیتجے میں باہر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

نیشنل براڈکاسٹر یو بی سی کے مطابق کچھ ارکانِ پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کی عمارت کی حدود سے نکلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ شہر کے پبلک اسپتال میں کم از کم 33 افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔

لوگ جلد میں شہر چھوڑ رہے ہیں جن میں سے کئی موٹر سائیکلوں پر شہر سے بھاگ رہے ہیں۔

یوگنڈا کے حکام گزشتہ ہفتوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی پیشِ نظر احتیاط برتنے پر زور دے رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ 23 اکتوبر کو کمپالا کے نواحی علاقے مین ایک ریسٹورانٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق اس واقعے کے دو روز بعد پسنجر بس حملہ ہوا جس میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا۔

ان حملوں سے قبل برطانوی حکومت نے یوگنڈا ٹریول ایڈوائزری میں کہا تھا کہ انتہاء پسندوں کی جانب سے مشرقی افریقی ملک میں حملوں کے امکانات ہیں۔

ریسٹورانٹ پر دھماکے کی ذمہ داری اے ڈی ایف نے قبول کی تھی۔ اے ڈی ایف کا تعلق وسطی افریقا میں دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version