Advertisement

سعودی عرب کے باہر سے آنے والے زائرین کےلئے نئی سروس متعارف

سعودی عرب کی وزارت حج عمرہ نے سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس “سدایہ” کے تعاون سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے جس میں مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو مسجد حرام اور مسجد نبوی میں عمرہ اور نماز ادا کرنے کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق ایک بیان میں وزارت حج نے کہا کہ یہ سروس “قدوم” پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد “اعتمرنا ‘‘اور ’’توکلنا‘‘ کی ایپس پرموثرہو گی۔ ان دونوں ایپس میں سے کسی ایک پرعمرہ کی اجازت نامہ کی تصدیق کی جا سکے گی۔

سعودی عرب میں حج و عمرہ کی وزارت نے قبل ازیں اس بات پر زور دیا تھا کہ مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرنے اور مسجدنبوی کی زیارت کے لیے اجازت نامے کا اجرا ان لوگوں تک محدود رکھا جائے جنہیں کرونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version