عرب شخص کو پہلی بار انٹر پول کی صدارت مل گئی

تاریخ میں پہلی بار کسی عرب شخص کو انٹرپول کے صدر کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے احمد ناصر الرئیسی کو انٹرپول کا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے انسپکٹر جنرل تھے۔
میجر جنرل الرئیسی کو چار سالہ مدت کے لیے انٹر پول کا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ انہیں ووٹنگ کے تین راونڈز کے بعد منتخب کیا گیا ہے، انہوں نے تیسرے راونڈ میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 68 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
میجر جنرل الرئیسی کا کہنا تھا کہ انٹرپول ایک ناگزیر ادارہ ہے جو اپنی شراکت داری کی طاقت پر بنایا گیا ہے اور اس کا صدر منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
میجر جنرل الرئیسی کا مزید کہنا تھا کہ انٹرپول باہمی تعاون کا جذبہ ہے جو مشن میں بھی متحد ہے جس کو میں فروغ دیتا رہوں گا کیونکہ ہم ایک محفوظ دنیا بنانے کے لے کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرپول میں صدر اور دیگر ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب ایک ملک ایک ووٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور ہر ووٹ برابر ہوتا ہے۔
جنرل اسمبلی میں انٹرپول کے صدر کو منتخب کرنے کے لیے 3 روز تک اجلاس جاری رہا جس میں 160 سے زائد ممالک کے پولیس سربراہان، وزرا اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ہر ملک کا ایک ووٹ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

