Advertisement

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین جنسی ہراسیت کے الزام پر مستعفی

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ضیا چشتی نے ساتھی ملازمہ کی جانب سے جنسی ہراسیت کے الزام کے بعد ’انفینیٹی‘ کے سی ای او کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپنی ’انفینیٹی‘ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے مطابق ضیا چشتی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ بورڈ آنے والے دنوں میں تنظٰم سازی کے حوالے سے مزید اعلانات کرے گی۔

واضح رہے کہ ضیا چشتی کو اپنے شعبے میں نمایاں کاکردگی دکھانے پر حکومت پاکستان نے 2016 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

ضیا چشتی کا تعلق آئی ٹی انڈسٹری سے ہے اور وہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپنی ’انفینیٹی‘ کے سی ای او اور بانی ہیں۔

حال ہی میں ضیا چشتی پر ان کی ساتھی ملازمہ ٹاٹیانہ نے ہراساں کرنے اور تشدد کا الزام لگایا تھا جسے ان کی کمپنی ’انفینیٹی‘ نے غلط قرار دیتے ہوئے الزامات کی تردید کردی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ ٹاٹیانا 16 نومبر کو امریکی کانگریس کی ہاوس جوڈیشنری کمیٹی میں حاضر ہوئی تھی جس میں انہوں نے ضیا چشتی پر جنسی ہراسیت سمیت تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

ٹاٹیانا کا امریکی کانگریس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں تو ضیا چشتی ان کے والد کے دوست اور بزنس ایسوسی ایٹ تھے۔

ٹاٹیانا کا کہنا تھا کہ ضیا چشتی انہیں دھوکا دے کر ان کے بھتیجے سے ملنے کے بہانے ٹرپ پر لے گئے، جہاں انہوں نے اپنے احساسات کے بارے میں بتایا لیکن اس وقت میں نے انہیں منع کردیا۔

بعد ازاں ان کے بے حد اصرار پر میں 9 ماہ بعد راضی ہوگئی جس کے بعد ہم متعدد بار ملے اور پھر میں نے ان سے تعلق ختم کردیا لیکن کچھ ماہ بعد ہی انہوں نے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کمپنی جوائن کرنے کی آفر کی جسے میں نے قبول کرلیا۔

ٹاٹیانا کا مزید کہنا تھا کہ ضیا چشتی نے انہیں دبئی کے ایک دورے کے دوران دیگر ساتھیوں کے سامنے ہراساں کیا لیکن کسی نے بھی ان کے خلاف کاروائی نہیں کی اور نہ ہی انفنیٹی نے ان کے خلاف کوئی کاروائی کی اور انہیں سیکرٹ فنڈ سے پیسے دے دیے۔

تشدد کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برازیل کے ایک دورے کے دوران ضیا چشتی نے ان پر تشدد کیا جبکہ ٹاٹیانا نے تشدد کی تصاویر بھی کانگریس کو فراہم کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version