74 سالہ شخص کراٹے بلیک بیلٹ حاصل کرنے میں کامیاب

اسکاٹ لینڈ میں ایک شخص نے 74 برس کی عمر میں کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کرلی۔
جب مائیک مچل نے کراٹے بیلٹ کےلیے اپنا سفر شروع کیا اس وقت ان کی عمر 69 برس تھی۔
ان کے ساتھ موجود دیگر کراٹے سیکھنے والے ان سے عمر میں کئی دہائیاں چھوٹے تھے اور ایک گریڈنگ کے موقع پر انہوں نے یہ خیال ترک کرنے کا بھی سوچا۔
انہوں نے کہا ’میں ارد گرد بچے تھے جن کے مجھ سے بہتر گریڈ تھے اور 50 والدین بالکونی سے دیکھ رہے تھے۔‘
لیکن مائیک نے اپنی شرمندگی پر قابو پایا اور اسکاٹ لینڈ میں جیپنیز کراٹے ایسوسی ایشن بلیک بیلٹ حاصل کرنے والے معمر ترین شخص بن گئے۔
انہوں نے کہا ’گریڈنگز میں میری عمر کے برابر کوئی بھی نہیں تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا ’میں شرمندگی محسوس کررہا تھا کہ لوگ دیکھ رہے ہیں لیکن ان کو علم نہیں کہ میں کون ہوں اور وہاں کیوں ہوں۔‘
اب پانچ برس اور کئی سو گھنٹوں کی ٹرینگ کے بعد 74 سالہ مائیک نے پہلا ڈین گریڈ حاصل کرلیا ہے۔
کئی بوڑھے لوگوں کے پاس بلیک بیلٹ ہے لیکن انہوں نے یہ تب حاصل کی جب وہ جوان تھے۔ اسکاٹ لینڈ میں اس سے قبل 70 سال کی دہائی میں کسی نے بھی بلیک بیلٹ حاصل نہیں کی۔
مائیک ہیڈنگٹن مین اپنی 52 سالہ اہلیہ گلوریا کے ساتھ رہتےہیں۔ ان کے تین بچے اور ایک پوتا اور ایک پوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ثابت کرنے کے نا ختم ہونے والے سفر پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں ان کا اگلا ہدف کوہ پیمائی یا بیڈ منٹن مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا ’میں خود کو ثابت کرنے کےلیے اپنی پوری زندگی لڑتا رہا ہوں۔ میں نہیں جانتا تھا ایسا کیوں کررہا ہوں لیکن اب میں اپنے خاندان کےلئے خود کو مثالی محسوس کرتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

