Advertisement

امریکا اور روس کے صدور یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کیلیے تیار

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن نے یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن منگل کو وڈیو کال پر بات کریں گے، جس میں یوکرین کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بائیڈن پیوتن وڈیو کال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر روسی ہم منصب کو یوکرین کی سرحد پر روسی فوجی سرگرمیوں سے متعلق خدشات سے آگاہ کریں گے، اس کے ساتھ ہی وہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکا کی حمایت کی توثیق بھی کریں گے۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں میں خطے کے مسائل اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

روسی حکام نے بھی وڈیو کال کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وڈیو کال میں دوطرفہ تعلقات، یوکرین کا معاملہ اور جنیوا معاہدوں پر عمل درآمد پر بات ہوگی۔

چند روز قبل امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس آئندہ چند ماہ میں یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اس سلسلے میں روس کے 80 ہزار سے زائد فوجی پہلے ہی یوکرین کی سرحد پر پہنچائے جا چکے ہیں۔

Advertisement

متعلقہ خبر: روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے

انٹیلی جنس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر روس نے واقعی یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version