Advertisement

امریکا، کولوراڈو کے جنگل میں لگی آگ بے قابو، سینکڑوں گھر خاکستر

خان پور؛ شوگر ملز میں آگ لگ گئی

امریکی ریاست کولوراڈو میں گزشتہ روز جنگل میں لگنے والی بے قابو ہو کر رہائشی علاقوں تک پھیل گئی۔ 105 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے آگ کو پھیلنے میں اور مدد دی۔

اِس آگ کے باعث جسے ’’مارشل فائر‘‘ اور ’’مڈل فورک فائر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، 30 ہزار کے قریب افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی سے اب تک سینکڑوں گھر، دفاتر، ہوٹل اور شاپنگ مال تباہ ہو چکے ہیں۔

لوئیول اور سپیرئر کے علاقوں کے رہائشی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک ہزاروں افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق آگ بجھانے والے کم از کم 6 فائر فائٹرز بھی آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

ریاستی گورنر جیئرڈ پولیز نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران گورنر نے آگ کو قدرت کی طاقت قرار دیا اور کہا کہ اُمید ہے کہ تیز ہوائیں تھمنے پر آگ کا پھیلاؤ بھی رُک جائے گا۔

آتشزدگی کی ممکنہ وجہ تیز ہوا کے باعث ہائی وولٹیج لائنوں کے ملنے سے ہونے والی اسپارکنگ بتائی جا رہی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی تباہ کن آگ کی شکل اختیار کرلی۔

امریکی محکمہ موسمیات نے صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز ہوائیں آگ بجھانے کے عمل کو مزید مشکل بنارہی ہیں۔

اس خطے میں موسم سرما کے دوران جنگل میں آگ لگنا نہایت غیر معمولی ہے۔ امریکا کے دیگر مغربی حصوں کی طرح کولوراڈو بھی شدید خشک سالی کا شکار علاقہ ہے۔

Advertisement

حالیہ برسوں کے دوران موسمی تغیرات نے یہاں گرمی اور خشک موسم کی شدت میں کئی گنا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں بھڑک اٹھنے والی آگ بے قابو ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version