Advertisement

روس، یوکرائن کے ساتھ کریمیا جیسا سلوک کرنے سے گریز کرے، امریکا

امریکا نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ 2014 میں کریمیا سے مشابہہ اقدامات کرنے سے گریز کیا جائے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے معمول کی پریس بریفنگ میں حالیہ دنوں میں یوکرائن کے معاملے پر امریکا روس تعلقات میں مسلسل بڑھتے تناؤ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماسکو کے یوکرائن سے متعلق جارحانہ اقدامات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات میں یوکرائن کے معاملے میں اپنے تمام اندیشوں کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔

اس سوال کہ جواب میں کہ کیا امریکہ کے پاس روس کے معاملے میں پابندیوں کے علاوہ کوئی اور ترجیح موجود ہے یا نہیں؟  جین ساکی نے کہا کہ ہم نے یوکرائن کی فوجی امداد میں اضافہ کر دیا ہے اور روسی فریق کو براہ راست آگاہ کر دیا ہے کہ اگر 2014 کے کریمیا الحاق سے مشابہہ کوئی قدم اٹھایا گیا تو ہمارے پاس بہت سی ترجیحات موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version