Advertisement

ویکسین نہ لگوانے والے موسم سرما میں بیماری اور موت کیلئے تیار رہیں، بائیڈن کا انتباہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد  کو موسم سرما میں بیماریوں  اور موت  کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر جو بائیڈن امریکی شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اومیکرون وائرس  کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا  ویکسین   کی تیسری ڈوز بھی لگوائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے افراد میں وائرس کی شدت کے باوجود موت کا خطرہ کم ہوجائے گا۔

جو بائیڈن کی اپیل ایسے وقت  میں سامنے آئی  ہے جب سات ممالک کے گروپ نے اومیکرون کو صحت عامہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا  ہے اور اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی ویکسین کی عدم مساوات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اومیکرون وائرس ممکنہ حد تک اس تیزی سے نہیں پھیلا  جس کا گمان کیا جارہا تھا تاہم اب یہ  امریکا میں بھی پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور اس میں اضافہ متوقع ہے۔

Advertisement

امریکہ میں حالیہ ہفتوں میں روزانہ کورونا کیسز کی اوسط تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یکم دسمبر کو روزانہ کی تعداد 86,000 تھی لیکن 14 دسمبر کو اس کی تعداد 117,000 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا نے اومیکرون وائرس سے متاثرہ 8 افریقی ممالک کیلئے پروازیں بند کر دی ہیں۔

ماہرین غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں کہ کورونا(اومیکرون )کی انتہائی تبدیل شدہ شکل کتنی خطرناک ہے لیکن ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویکسین کے لیے زیادہ مزاحم ہو سکتا ہے اور ڈیلٹا وائرس سے زیادہ تیزی سے منتقل ہو سکتا ہے۔

تاہم ماہرین ابتدائی طور پر اس بات پر بھی متفق ہیں کہ اعداد و شمار کے مطابق اومیکرون کی علامات ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ ہلکی ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version