Advertisement

ملائیشیا، تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی، 70 ہزار بے گھر

ملائیشیا میں آنے والے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ اب تک 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار بے گھر ہوچکے ہیں۔

ملائیشیا کی جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے بیراج ٹوٹنے اور طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

ملائیشیا میں یہ سال کا بدترین سیلاب ثابت ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئیں جہاں 20 افراد ہلاک ہوئے۔

رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر اسکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

Advertisement

امدادی کاموں میں ریسکیو ٹیموں کی مدد کے لیے فوج بھی پیش پیش ہے۔ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی خرابی کے باعث شہریوں کو ساحلی علاقوں میں جانے سے منع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version