مڈغاسکر میں وزیر حادثے کے بعد 12 گھنٹے تک تیر کر کنارے تک پہنچ گئے

مڈغاساکر کے وزیر کے اعصاب فولادی نکلے جنہوں نے 12 گھنٹے تک تیر کر اپنی جان بچالی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر کے وزیر سرگے گیلے کے ہیلی کوپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ خود کو بچانے میں کامیاب رہے جبکہ ان کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار بھی خود کو بچانے میں محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مڈغاسکر، جیل میں جھڑپیں اور فائرنگ ،20 قیدی ہلاک
رپورٹ کے مطابق انہوں نے 12 گھنٹے تک تیراکی کرکے خود کو قریبی ساحل کےکنارے واقع شہر مہامبو تک پہنچایا جبکہ پولیس اور بندرگاہ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
♦️Le GDI Serge GELLE, un des passagers de l'hélicoptère accidenté hier a été retrouvé sain et sauf ce matin du côté de Mahambo.
☑️ Les sapeurs sauveteurs de la #4°UPC ont également retrouvé le carcasse de l'hélicoptère au fond de la mer. pic.twitter.com/sP2abwTMwB— Ministère de la Défense Nationale Madagascar (@MDN_Madagascar) December 21, 2021
حادثے کے بعد سرگے گیلے کا کہنا تھا کہ ’ابھی میرے مرنے کا وقت نہیں آٰیا، انہوں نے کہا کہ مجھے ٹھنڈ لگ رہی ہے لیکن وی زخمی نہیں ہوئے ہیں‘۔
رپورٹ کے مطابق سرگے گیلے پیر کی شام شمال مشرق کے ساحل پر ایک جہاز کے تباہ ہونے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے ہیلی کوپٹر پر جارہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ مڈغاسکر کے وزیر جنرل سرگے گیلے تین دہائیوں تک پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ انہیں رواں سال اگست میں کابینہ کے ردوبدل کے نتیجے میں وزیر بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

