Advertisement

اقوام متحدہ، افغان طالبان کی مستقل مندوب کی نشست دینے کی اپیل

طالبان نے آج اقوام متحدہ سے افغانستان کے مستقل مندوب کی نشست دینے کی اپیل کی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ اُنہیں جمعرات کو موصول ہونے والے خط کے مطابق افغانستان کے نمائندہ خصوصی اسحاق زئی نے 15 دسمبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اس عہدے کے لیے امیدوار سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو دی جانی چاہیے، یہ اقوام متحدہ کی ساکھ کا معاملہ ہے۔ سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر کہا کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کو ملک پر خود مختاری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کی نشست اور بیرون ملک کچھ سفارتخانے پرانی حکومت کے جلاوطن سفارتکاروں اور افغان طالبان کے درمیان کشمکش کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

طالبان حکومت کے ایک ماہ بعد بھی اسحاق زئی کا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں استقبال کیا جا رہا تھا اور انہوں نے نومبر میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں طالبان پر کھل کر تنقید کی تھی۔

اس مہینے کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حریفوں کے دعوؤں پر فیصلے میں غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کی قرارداد منظور کی تھی۔

طالبان کے پہلے دور حکومت میں ان کی اقوام متحدہ میں کوئی نمائندگی نہیں تھی اور انہیں صرف پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے تسلیم کیا تھا۔

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کے لیے طالبان کے نامزد نمائندے سہیل شاہین اس وقت اسلام آباد میں نائب سفیر تھے جو طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد جلاوطنی میں اس کے ترجمان بن گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version