بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے درگاہ زمین بوس کردی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی درگاہ کو زمین بوس کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی رہاست ہریانہ کے علاقے بلب گڑھ میں ہندو انتہا پسندوں نے غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگاکر مسلمانوں کی درگاہ کو مسمار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسمار کرنے سے ایک روز قبل کچھ ہندو انتہا پسندوں نے ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے درگاہ کو ہٹانے سمیت نگراں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے انہیں تفتیش کے بعد نگراں کی گرفتاری یقین دلاتے ہوئے درگاہ کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے ہریانہ حکومت کے اراضی ریکارڈ کی جانچ کرنے کا بھی یقین دلایا تھا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا تھا کہ اگر ریکارڈ میں درگاہ کا وجود نہیں ہوتا ہے تو اسے منہدم کردیا جائے گا لیکن ہندو انتہا پسندوں نے پولیس کی جانب سے یقین دہانی پر بھی یقین نہیں کیا اور اسی رات درگاہ کو منہدم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے درگاہ کو منہدم کرنے کے بعد شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی انتہا پسند جماعت بجرنگ دل کے رہنما جیت وشستھ سے درگاہ کی تلاشی کے دوران ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں انہوں نے پنج سورہ کو پاکستانی کتاب قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

