Advertisement

نیو ایئر پر اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں پابندیاں، ہزاروں لوگوں کی انگلینڈ آمد متوقع

اسکاٹ لینڈ اور ویلز سے متصل انگلش علاقوں میں نئے سال  کے موقع پر ہزاروں لوگوں کی  آمد متوقع ہے۔

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں نئی کورونا پابندیوں کے متعارف ہونے کےبعد ہزاروں لوگوں  کے نیو ایئر کے موقع پر انگلینڈ آنے کے امکانات ہیں۔

گزشتہ رات اسکاٹ لینڈ اور ویلز  کے مختلف مقامات پر لی گئیں تصاویر میں ان جگہوں کو ویران دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں برطانوی ریاستوں  میں کورونا پابندیوں کے تحت چھ سے زیادہ لوگوں کے ایک ساتھ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے سکریٹری صحت ساجد جاوید نے اس بات کی تصدیق  کی ہے کہ سال کے اختتام سے قبل کورونا سے متعلق کوئی نیا اصول نافذ نہیں کیا جائے گا ۔

اس اعلان کے بعد پابندی زدہ علاقوں کے لوگوں  نے سوشل میڈیا پر برسٹل اور نیو کیسل جیسے علاقوں میں نیوایئر نائٹ گزارنے کے منصوبے  شیئر کرنا شروع کردیے ہیں۔

Advertisement

لیکن سکریٹری صحت نے یہ بھی کہا  ہے کہ لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے اور اگر ممکن ہو تو نئے سال کے موقع پر باہر جا کر جشن منائیں۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وزراء کورونا سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلا تاخیر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔

دریں اثنا انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ دونوں جگہوں پر ہی کرسمس کے دوران ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انگلینڈ میں 25 دسمبر کو ایک لاکھ 13 ہزار 628 ، 26 دسمبر کو ایک لاکھ 3 ہزار 558 اور 27 دسمبر کو  98 ہزار 515 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version