Advertisement

ویکسین شدہ افراد میں سپر مُدافعت پیدا ہوسکتی ہے، تحقیق

نئی امریکی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ویکسین شدہ افراد میں سُپر اِمیونیٹی یا بہترین قوتِ مُدافعت پیدا ہوسکتی ہے۔

امریکا کی اوریگان ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق کے مُطابق ویکسین شدہ افراد میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد زیادہ اینٹی باڈیز بننے کے امکانات موجود ہوتے ہیں بہ نسبت اُن افراد کے جو ویکسین لگنے کے بعد کورونا وائرس کا شکار نہ ہوئے ہوں۔

ریسرچرز نے دریافت کیا ہے کہ ایسے افراد کے خون میں پائی جانے والی اینٹی باڈیز 1 ہزار فیصد زیادہ پُر اثر تھیں۔

اوریگان ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کی تحقیق میں 26 مکمل ویکسین شدہ وہ ہیلتھ کیئر ورکرز شامل تھے جو بعد ازاں کورونا کا شکار ہوئے۔ اِن ہیلتھ کیئر ورکرز کا طبی موازنہ اُن مکمل ویکسین شدہ افراد سے کیا گیا جن کو کورونا وائرس نے متاثر نہیں کیا تھا۔

Advertisement

یہ تحقیق امپیریل کالج لندن کی جانب سے جاری کیے گئے اُس خدشے کے بعد منظرعام پر آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہونے کی شرح ڈیلٹا ویریئنٹ کی نسبت 5.4 گنا زیادہ ہے۔ تاہم امپیریل کالج لندن کے محققین کے مطابق اومیکرون ویریئنٹ کے کم خطرناک ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

اوریگان ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن میں شعبہ مالیکیولر مائیکرو بائیولوجی اینڈ امیونولوجی کے محقق اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فکاڈو ٹیفیسی کا کہنا ہے کہ آپ اِس سے بھی زیادہ قوتِ مُدافعت حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ موجودہ ویکسینز شدید بیماری کے خلاف انتہائی مؤثر ہیں۔

ڈاکٹر فکاڈو ٹیفیسی کا مزید کہنا تھا کہ اُنہوں نے اِس تحقیق میں خاص اومیکرون ویریئنٹ کی جانچ نہیں کی مگر اِن نتائج کی روشنی میں وہ اِس پر تحقیق کریں گے کہ اومیکرون سے متاثرہ ویکسین شدہ افراد میں بھی ایسا ہی مضبوط مُدافعتی ردعمل پیدا ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version