Advertisement

اومیکرون نے امریکا میں کرسمس کے موقع پر درجنوں پروازیں منسوخ کروادیں

امریکی ایوی ایشن کمپنیوں یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ایئرلائنز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اُنہوں نے اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث کرسمس کے روز 200 سے زائد پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

شکاگو کی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے آج کی 120 پروازیں منسوخ کردیں جبکہ اٹلانٹا کی ڈیلٹا ایئرلائنز نے 90 کے قریب فلائٹس کینسل کی ہیں۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ منسوخ کی گئی پروازوں کے مُسافروں کو اِس بارے میں اطلاع دے رہے ہیں تاکہ وہ ایئرپورٹ آنے کی زحمت سے بچ سکیں۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کورونا ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کا براہِ راست اثر پروازوں کے عملے اور دیگر آپریشن چلانے والے ملازمین پر بھی پڑا ہے جس کے سبب پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ڈیلٹا ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اُنہوں نے جمعہ کے روز کی 90 پروازوں کی منسوخی سے قبل اپنے عملے اور پروازوں سے متعلق تمام تر ذرائع اور متبادل انتظامات کی جانچ پڑتال کی ہے۔

ڈیلٹا ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کی وجوہات موسم کی خرابی اور اومیکرون کیسز میں اضافہ بتایا گیا ہے۔

اِس سے پیشتر ڈیلٹا ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹیو ایڈ بیسچیئن نے امریکی مراکز برائے ڈیزایز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے سربراہ سے درخواست کی تھی کہ وہ مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی 10 روزہ مُدت کو کم کرکے 5 روز کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version