Advertisement

اومیکرون، امریکا اور کینیڈا اسرائیلی ریڈ لسٹ میں شامل، جرمنی کی برطانیہ پر پابندی

اسرائیل نے آج امریکا اور کینیڈا کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا۔

اِس فیصلے کی وجہ ان دونوں ممالک میں کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون کا پھیلاؤ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیفٹالی بینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کابینہ کی طرف سے منظور کیے گئے اس فیصلے پر عمل درآمد کل منگل سے شروع ہوگا۔

اِس فیصلے کے تحت اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامے کے بغیر امریکا یا کینیڈا کا سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

Advertisement

اُدھر برطانیہ میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث جرمنی نے جُزوی پابندی عائد کردی۔

جرمنی نے برطانیہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جہاں کورونا وائرس کا ویریئنٹ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اِس پیشرفت کے بعد ہوائی کمپنیاں برطانیہ سے صرف انہی مسافروں کو جرمنی لا سکتی ہیں جو یا تو جرمن شہری ہوں یا پھر جرمنی کے رہائشی تاہم پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ ریل اور بحری جہاز کے ذریعے سفر پر بھی اِسی قانون کا اطلاق ہوگا۔

اومیکرون ویریئنٹ سے متاثرہ ممالک سے جرمنی آنے والے افراد کے لیے دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا لازمی ہوگا چاہے وہ ویکسین مکمل کروا چکے ہوں یا کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version