Advertisement

جرمنی: اولاف شولز نئے چانسلر منتخب، حلف اٹھالیا، اینگلا مرکل دور اختتام پذیر

جرمن سیاست میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ یورپ کی سب سے مضبوط معیشت جرمنی میں بائیں بازو کی قیادت نے ملک کی باگ ڈور سنبھال لی۔

برلن میں وفاقی پارلیمنٹ میں نامزد چانسلر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں ایوان زیریں میں ڈالے گئے 707 ووٹوں میں سے 395 سوشل ڈیمو کریٹ لیڈر اولاف شولز کے حق میں آئے۔ اپنی کامیابی پر مسرُور شولز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سابق چانسلر اینگلا میرکل کا جرمنی کو سرسبز و شاداب اور انصاف پسند بنانے کا منصوبہ جاری رکھیں گے۔

پارلیمنٹ میں اسپیکر بیئربل باس کے سامنے چانسلر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اولاف شولز کو گاڑیوں کے ایک جلوس میں برلن کے “قصر بیلیویو” پہنچایا گیا جہاں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے سرکاری طور پر اولاف شولز کے جرمنی کے نویں چانسلر بننے کا اعلان کیا۔

Advertisement

63 سالہ اولاف شولز، میرکل حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ اولاف شولز کو بڑی حد تک اینگلا میرکل کی تقلید کرنے والا سیاستدان کہا جاتا ہے۔ انہوں نے میرکل کے سیاسی انداز کو اپناتے ہوئے اُسے کامیابی کی حکمت عملی میں تبدیل کیا۔

انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم گرین پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹس کو اپنے ساتھ ملایا اور ایک سہ فریقی مخلوط حکومت سازی کے لیے راہ ہموار کی۔

ایس پی ڈی یعنی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کا رنگ سرخ، ماحول پسند گرین پارٹی کا سبز اور فری ڈیمو کریٹک پارٹی ایف ڈی پی کی پہچان پیلے رنگ سے کی جاتی ہے اسی وجہ سے اس مخلوط حکومت کو “ٹریفک سگنل” حکومت کہا جاتا ہے۔

اس طرح کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی کی سربراہ اور سابق چانسلر اینگلامرکل کا 16 سالہ شاندار دور اختتام کو پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version