بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو تجربہ گاہ بنادیا، محبوبہ مفتی

بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنی ہوگی، محبوبہ مفتی
مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے مقبوضہ وادی کو ایک تجربہ گاہ بنالیا ہے۔
جموں میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کمشیر میں فوج کا استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے جے پی سرکار روز نئے تجربے کرتی ہے، وہ دن دور نہیں جب لوگ بھارت میں بھی احتجاج کرنے والوں کے خلاف فوج کا استعمال دیکھیں گے۔
سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کو تو اپنے ملک کے آئین کی بھی پرواہ نہیں، اس کا اندازہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی سے ہوسکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بیٹی کو محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت
چیئرپرسن پی ڈی پی نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کا اختیار صرف جموں کشمیر اسمبلی کو تھا لیکن بی جے پی نے اس کا اختیار بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
محبوبہ مفتی نے کہا بی جے پی نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے وقت کہا تھا کہ وادی میں صنعتیں لگیں گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ نظربند
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی اور ان کے مرحوم والد سعید مفتی بی جے پی کے دیرینہ اتحادی رہے ہیں، اقتدار میں آنے کے لیے وہ ہمیشہ وادی کے عوام کو چھوڑ کر ہندو انتہا پسندوں کو ساتھ نبھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News