Advertisement

کسانوں کے ہاتھوں منہ کی کھانے والی مودی سرکار اب سرکاری بینکوں کے پیچھے

بھارت میں کسانوں کے ہاتھوں منہ کی کھانے والی مودی سرکار اب بھارت کے سرکاری بینکوں کے پیچھے پڑ گئی ہے جبکہ سرکاری بینکوں کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

بھارت میں بینکنگ کا نظام مسلسل دوسرے روز بھی تعطل کا شکار ہے جبکہ بھارت میں سرکاری بینکوں کے ملازمین کی جانب سے مسلسل دوسرے روز ہڑتال کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر جنتر پال سنگھ کا خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ مزاکرات کیے لیکن انہوں نے ہمیں یقین دہانی کروانے سے انکار کیا جس کی وجہ سے ہمیں ہڑتال کرنا پڑی۔

جنتر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ ملک کے مالیاتی ڈھانچے اور معیشت کے لیے سرکاری بینکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ حکومت کی تمام سماجی اور معاشی اسکیمیں بھی ذریعے بینکوں کے ذریعے کامیابی سے نافذ ہیں جس کی رسائی پورے ملک تک ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان بینکوں کی نجکاری کی گئی تو غریب اور عام لوگ بینکنگ کی سروسز سے محروم ہوجائیں گے کیونکہ پرائیوٹ بینک لوگوں کو خدمات پہچانے کے حوالے سے فکر مند نہیں ہوتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی حکومت مبینہ طور پر تمام 12 بینکوں کی نجکاری کی کوشش کررہی ہے جبکہ یہ بینکس ملک کے 80 فیصد سے زائد مالیاتی لین دین کو کنٹرول کرتے ہیں۔

اس حوالے سے مودی حکومت نے نجکاری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے بینکنگ قوانین کے ترمیمی بل 2021 کو رواں موسم سرما کے سیشن میں شامل کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین کا خیال ہے کہ بینکوں کی نجکاری بھارت کی معیشت کو نمایاں طور پر کمزور کردے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version