Advertisement

اینٹی کووڈ گولی اومیکرون کے خلاف بھی مؤثر ہے، فائزر کا دعویٰ

فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز میں کورونا سے بچاؤ کی گولی کے کارآمد ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ فائزر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ گولی اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف بھی مؤثر ہے۔

اے ایف پی کے مطابق فائزر کے چیف ایگزیکٹیو افسر البرٹ بورلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی کووڈ گولی نے ایسے افراد میں اموات کی شرح کو 90 فیصد تک کم کیا ہے جنہوں نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے پہلے چند دنوں میں اس کا استعمال کیا تھا۔

اینٹی کووڈ گولی کے ٹرائلز 2200 سے زائد افراد پر کیے گئے اور اس کے ابتدائی نتائج کا گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا۔

فائزر کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ نئی میڈیسن جس کا نام ’’پیکسلووِڈ‘‘ رکھا گیا ہے زندگیاں بچا سکتی ہے۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق ٹرائلز کے نتائج بتاتے ہیں کہ اگر کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے تین سے پانچ دن کے اندر پیکسلووِڈ کا استعمال شروع کیا جائے تو زیادہ متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار افراد کے اسپتال میں داخلے کے امکان کو 90 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ادھر جنوبی افریقا میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق فائزر ویکسین کی دو خوراکیں اومیکرون ویریئنٹ کے شدید اثرات سے 70 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version