Advertisement

فرانس کی سفری پابندی شروع ہونے سے قبل برطانوی مسافروں کا اسٹیشن پر رش

فرانس کی جانب سے گزشتہ رات نافذ العمل ہونیوالی سفری پابندی سے قبل برطانوی عوام نے فرانس جانے والی یورو اسٹار ٹرین پر ہلا بول دیا۔

برطانیہ میں ریکارڈ تعداد میں مسافروں نے فرانس جانے کے لیے لندن کے پینکراس اسٹیشن کا رُخ کیا۔

واضح رہے کہ فرانس نے اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعرات کے روز جن سفری پابندیوں کا اعلان کیا تھا اُن میں یہ بھی شامل تھا کہ مسافروں کو برطانیہ اور فرانس کے درمیان سفر کے لیے ’’انتہائی ضروری وجہ‘‘ بھی درکار ہوگی۔ غیر ضروری سفر کرنے والوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement

اِس پابندی سے استثنیٰ صرف اُن فرانسیسی اور یورپی مسافروں کو حاصل ہوگا جو فرانس میں اپنے گھر لوٹ رہے ہوں یا پھر اُن برطانوی مسافروں کو جو فرانس کے علاوہ کہیں اور کا سفر کر رہے ہوں۔

پابندی کے نافذ العمل ہونے سے قبل آخری دن یورو اسٹار ٹرینوں کے ٹکٹ حاصل کرنے والے مسافروں نے جہاں خود کو خوش نصیب قرار دیا وہاں اِس پابندی کو نامعقول بھی کہہ ڈالا۔

فرانس جانے والی ایک مسافر خاتون کا کہنا تھا کہ والدین کے ساتھ تعطیلات گزارنے کے لیے اُنہیں اتوار کے روز فرانس روانہ ہونا تھا مگر اِس پابندی کی وجہ سے اُنہیں اپنا ٹکٹ تبدیل کرانا پڑا جس کے لیے اُنہوں نے 70 پاؤنڈ اضافی خرچ کیے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانے کی پابندی کے باعث اُنہیں 30 پاؤنڈ اضافی خرچ کرنا پڑے۔

برطانیہ سے فرانس جانے والے مسافروں کو سات روزہ قرنطینہ بھی اختیار کرنا ہوگا جو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں صرف دو دن کا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version