اسرائیلی اخبار نے بھی مودی سرکار کے ہندوتوا نظریہ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

بھارت میں مسلمانوں کے بعد مسیحی برادری پر بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات پر اسرائیل نے مودی سرکار کے ہندوتوا نظریہ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کئی بڑے شہروں میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد مسیحی برادری کے خلاف بھی پرتشدد واقعات ٰمیں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ہندوتوا نظریہ کا پرچار کرنے والی تنظٰم آر ایس ایس کو حکمراں جماعت بی جے پی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے چرچ پر حملہ کردیا
اسرائیلی اخبار کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ میں چرچ میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اس موقع پر مسیحی برادری کو نہ صرف عبادت سے روکا گیا جبکہ انتہا پسندوں نے ہندو مذہب کے نعرے بھی لگوائے۔
رپورٹ کے مطابق دوسری جانب کرسمس کے موقع پر بھی ایک پرشدد واقع رپورٹ ہوا جب بھارت کے شہر آگرہ میں سانتا کلاز کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں چرچ پر حملہ کا ایک واقعہ حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹک میں بھی پیش آیا تھا، جہاں ہندوتوا نظریے کے پیروکاروں نے 160 سال پرانا سینٹ جوزف چرچ پر حملہ کیا تھا۔
اس موقع پر ہندو انتہا پسندوؤں نے چرچ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ حملے کے وقت متعدد افراد عبادت کے لیے چرچ میں موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے زبردستی مسیحی بنانے کا الزام لگاکر چرچ پر حملہ کیا جبکہ یہ واقع ریاست کرناٹک میں ہونےوالا پہلا واقعہ نہیں تھا کیونکہ اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کو نظر آتش کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News