Advertisement

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن پر غور

برطانوی حکام نے اومیکرون کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 ہفتوں کے لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ماہرین پر مشتمل سرکاری ادارے سائنٹیفک ایڈوائزری گروپ برائے ہنگامی صورت حال نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی یہی صورت حال رہی تو رواں برس کے آخر تک یومیہ 2000 افراد اسپتالوں میں علاج کے لیے آئیں گے۔ جنوری کے ابتادئی دنوں میں یہ تعداد 3000 مریض یومیہ تک جاپہنچے گی۔

متعلقہ خبریں: اومیکرون، ہالینڈ میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ

دوسری جانب برٹس میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو کرسمس کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر کے اسپتالوں میں کام کرنے والے 50 ہزار ڈاکٹر، نرسز اور دیگر عملہ اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔

برطانوی حکومت نے ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں کو مزید سخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبریں: یورپی ممالک پابندیاں سخت کرنے کی جانب گامزن

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ ملک بھر میں پبس اور ریسٹورینٹس پر صرف ان ڈور ڈائننگ کی اجازت دی جائے گی، گھروں پر تقریبات پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ لوگوں کو اس وبا کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ویکسین کی ایک اضافی خوراک لگوانے کی ہدایت کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version