Advertisement

روس یوکرائن کی سرحد سے فوج واپس بلائے یا کڑی پابندیاں بھگتے، امریکا کی تنبیہہ

امریکا نے دیرینہ حریف روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوجیں فوری واپس بلائے ورنہ روس کو کسی بھی جارحیت کا خمیازہ پہلے سے کہیں زیادہ سخت پابندیوں کی صورت میں بھگتنا ہوگا۔

لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ہونے والی نیٹو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم یہ تو نہیں جانتے کہ صدر پیوٹن نے یوکرائن پر جارحیت کا فیصلہ کرلیا ہے مگر ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ روس کی تیاریاں ایسی ہیں کہ وہ مختصر وقت میں ایسا کرسکتا ہے۔

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ہم روس کی جانب سے کی گئی کسی بھی جارحیت کے خلاف مناسب ردعمل کا مظاہرہ کریں گے جس میں وسیع الاثر اقتصادی پابندیاں بھی شامل ہوں گی جن سے ماضی میں ہم اجتناب برت رہے تھے۔

Advertisement

یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے آج لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں نیٹو ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ روس ان کی سرحدوں پر 90 ہزار فوجی تعینات کر چکا ہے اور کسی بھی وقت یوکرائن پر حملہ متوقع ہے۔ انہوں نے نیٹو کے رکن ممالک سے روس پر کڑی پابندیاں لگانے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کل سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں آرگنائزیشن فار سکیورٹی اینڈ کوآپریشن آن یورپ (او ایس سی ای) کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے جس میں یوکرائن کے مسئلے پر خصوصی طور پر گفتگو کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version