Advertisement

بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر رپورٹ جاری

بھارت میں مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے مذہبی اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے تشدد کا سامنا ہے جس پر رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو بدستور نافذ کررہی ہے جبکہ مودی حکومت میں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیزی کی تازہ ترین مثال ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کرسچن اسکول پر حملہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے کرسچن اسکول پر دھوا بول دیا جس میں بمشکل طلبا جان بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ رواں سال عیسائیوں کے خلاف حملوں کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں پالیسیوں کو ہندوتوا نظریے کے مطابق تشکیل دیا جارہا ہے اور بی جے پی بھارت کو اقلیتوں سے خالی کرانے کے مشن پر گامزن ہے۔

رپورٹ کے مطابق نریندری مودی کا خواب بھارت کو ایک ہندو ملک میں تبدیل کرنا ہے جبکہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ حکومت مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے لیے دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں مسلسل خوف و دہشت والی شندگی گزار رہی ہیں جبکہ اس نظریے کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version