متحدہ عرب امارات: عوام جلد ہی ٹرینوں کے ذریعے سفر کرسکیں گے

متحدہ عرب امارات میں عوام جلد ہی ملک بھر میں ٹرینوں کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔
اماراتی حکومت نے ملک بھر میں سامان اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے میگا ریلوے پروگرام لانچ کردیا۔
ریلوے پروگرام کی لانچنگ تقریب میں امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، ولی عہد ابوظہبی اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے شرکت کی۔
ریلوے پروگرام میں کئی اہم منصوبے شامل ہوں گے جن میں اتحاد مال بردار ریل سروس اور مسافر ٹرین سروس شامل ہے۔
ٹرین سروس 11 شہروں کو آپس میں ملائے گی۔ مسافر ٹرین 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی جس کے بعد دبئی سے ابوظہبی تک کا سفر 50 منٹ اور ابوظہبی سے فجیرہ تک کا سفر 1 گھنٹے 40 منٹ میں طے ہو سکے گا۔
ان ٹرینوں پر سفر کرنے اور سامان کی ترسیل کی بکنگ کے لیے خصوصی اسمارٹ ایپلی کیشنز تیار کی جائیں گی۔
ایک اندازے کے مطابق 2030 تک سالانہ ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد ان ٹرینوں پر سفر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

