عالمی طاقتیں چاہیں تو جوہری معاہدے کی بحالی مشکل نہیں، ایرانی صدر رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور دیگر ممالک پابندیاں ہٹانے کا عزم کریں تو جوہری معاہدہ بحال کیا جا سکتا ہے۔
دارالحکومت تہران میں ہمسایہ ممالک میں متعین ایرانی سفیروں اور سفارتی نمائندوں سے ملاقات میں صدر رئیسی نے جوہری معاہدے اور پابندیوں کے بارے میں بات کی۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ایسے الزامات عائد کیے گئے کہ ایران آسٹریا میں جوہری مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا لیکن ہم نے مذاکرات میں حصہ لیا اور مسودے کا متن پیش کرکے اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر دوسرا فریق پابندیاں ہٹانے کا عزم رکھتا ہے تو یہ ایک اچھا سودا ہوگا، ہم یقینی طور پر ایسے معاہدے کے حق میں ہیں۔ پابندیوں کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے ہتھکنڈے اپنائے گئے تو ایران بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایران اب خاموش نہیں بیٹھے گا، ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ان کا ملک کئی شعبوں میں پیچھے رہ گیا ہے اور پچھلے 40 سالوں میں کئی مسائل کا سامنا ہے۔
علاقائی تجارت میں ایران کا حصہ بہت کم ہے۔ ایران کا حصہ ان ممالک میں بھی کم ہے جہاں بہت زیادہ تجارت ہوتی ہے جیسے کہ عراق اور شام لیکن اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پہلے مرحلے میں تجارت کا حجم 20 بلین ڈالر ہو سکتا ہے جبکہ یہ 40 بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News