Advertisement

مالی، فوج کا جوابی کارروائی میں 32 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

مغربی افریقہ کے ملک مالی میں فوج اور باغیوں کے مابین مسلح تصادم جاری ہے۔

مالی کی فوج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں بتیس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم حملہ کرنے والے گروہ کی شناخت نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز موریطانیہ کی سرحد سے 30 کلومیٹر کی دوری پر جنوب میں واقع نارا نامی قصبے میں باغیوں نے اچانک حملہ کرکے آٹھ فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مالی کے فوجی ترجمان کے مطابق اس حملے میں سات دیگر فوجی زخمی اور دو فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی تھیں۔

Advertisement

ساحل خطے کے ممالک مالی، نائجر اور برکینا فاسو میں انتہا پسند گروپ اکثر پُرتشدد کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ اِن مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں پورے خطے میں اب تک  ہزاروں افراد ہلاک اور 20 لاکھ کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔

فرانس نے مالی میں 2013 کے دوران جنگجوؤں کی سرکوبی کے لیے ایک فوجی مشن بھی تعینات کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version