Advertisement

افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

افغانستان کی وزارت خزانہ نے طالبان امیر ملا ہبت اللہ سمیت تمام وزرا اور حکام کی نئی تنخواہوں کا اعلان کردیا ہے۔متع

افغانستان کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ حکومت میں تنخواہوں کا نظام غیر منصفانہ تھا، مختلف اداروں اور محکموں کی تنخواہیں مختلف تھیں، اس لئے تنخواہوں میں تبدیلی ناگریز تھی۔

متعلقہ خبر: افغانستان میں 10 لاکھ بچوں کی ہلاکت کا خدشہ

احمد ولی حقمل نے کہا کہ تنخواہوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ افسران اور وزیروں کی تنخواہیں کم کی جارہی ہیں۔

افغان محکمہ خزانہ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ طالبان کے امیر ملا بہت اللہ کی رکھی گئی ہے، جو 2 لاکھ 28 ہزار 750 افغانی ہے، افغانستان کے وزیر اعظم کی تنخواہ ایک لاکھ 98 ہزار 250 افغانی، وزرا کی تنخواہ ایک لاکھ 37 ہزار 250 افغانی اور صوبائی گورنرز کی تنخواہ 91 ہزار 500 افغانی ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبر: یورپی ملکوں کا افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے پر غور

اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہیں 25 ہزار 200 سے 30 ہزار 500 افغانی جب کہ نچلے درجے کے ملازمین کی تنخواہیں 2 ہزار 600 سے 16 ہزار 600 افغانی ہوگی۔

افغان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ جو لوگ محکمہ تعلیم میں کام کرتے ہیں اور انہیں ماہرین تعلیم سمجھا جاتا ہے، ان کے پاس کچھ اضافی چیزیں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اگست میں طالبان نے ایک مرتبہ پھر اقتدار حاصل کیا تھا، جس کے بعد عالمی طاقتوں اور اداروں نے افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کردیئے، مالی مشکلات کا شکار طالبان حکومت سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کرسکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کا دباؤ ، نیتن یاہو نے اسرائیلی مشیر زاچی ہینگبی کو عہدے سے ہٹا دیا
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version