Advertisement

سعودی عرب، انسانی بحران سے نبرد آزما افغانستان کیلیے امدادی سامان روانہ

سعودی عرب نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان سے بھرے دو طیارے روانہ کردیے۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق آج افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے دو طیارے روانہ ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کی جانب سے 65 ٹن کا امدادی سامان بھیجا گیا ہے جس میں 1647 غذائی اشیا کی ٹوکریاں شامل ہیں۔ کابل پر طالبان حکومت کے بعد سعودی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی یہ پہلی امداد ہے۔

سعودی امدادی ادارے کے سربراہ عبداللہ الربیع نے بتایا کہ سعودی عرب کے فضائی امدادی پروگرام  کے تحت کل 6 طیاروں کے ذریعے افغانستان کو 197 ٹن امدادی سامان فراہم کیا جائے گا۔ یہ امدادی سامان 200 ٹرکوں کے ذریعے پاکستان سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔

خلیجی عرب ممالک نے رواں ہفتے منگل کے روز ریاض میں منعقدہ گلف کوآپریشن کونسل کے سربراہی اجلاس کے دوران افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے اور ان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان کی 38 ملین آبادی میں سے نصف سے زائد کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ موسم سرما کے دوران لاکھوں افراد نقل مکانی یا پھر فاقہ کشی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔

افغانستان میں رواں برس اگست میں امریکی اور مغرب نواز حکومت کے انہدام کے بعد اقتدار میں واپس آنے والے طالبان اعتدال پسند رویہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر ان کی حکومت کو تسلیم کرکے معاشی پابندیاں ختم کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version