Advertisement

اومیکرون: امریکا اور جرمنی میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے سخت پابندیوں کا نفاذ

امریکا میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تصدیق کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے ملک میں داخلے کے قوانین مزید سخت کردیے۔ دوسری جانب جرمنی میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد اسٹورز، ثقافتی اور تفریحی مقامات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

آئندہ ہفتے سے امریکا روانگی سے پہلے تمام مسافروں کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی جو چوبیس گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔ ان احکامات کا اطلاق امریکی شہریوں سمیت دیگر غیرملکی افراد پر ہوگا۔ بغیر کورونا ویکسین لگوائے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جرمنی میں چانسلر اینگلا مرکل کی تمام 16 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے افراد کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا اور وہ اسٹورز، ثقافتی اور تفریحی مقامات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا اس کے علاوہ افراد کے جمع ہونے کی حد بھی کم کر دی گئی۔

Advertisement

جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے اجلاس کے بعد کہا کہ رواں برس کے اختتام تک 30 ملین کورونا ویکسین خوراکیں لگائی جائیں گی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب جرمنی میں ایک دن میں 70 ہزار سے زائد افراد میں کورونا انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وقت جرمنی میں مجموعی آبادی کے 68.4 فیصد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور کئی افراد کو بوسٹر شاٹس بھی لگائے جا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version