Advertisement

طالبان کے پہلے دورِ اقتدار میں بند ہونے والا عجائب گھر دوبارہ کھل گیا

کابل: طالبان کے پہلے دور اقتدار میں بند ہونے والے قومی عجائب گھر کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت میں پچھلے دور اقتدار کے مقابلے میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں کیونکہ پچھلے دور حکومت میں طالبان نے جس عجائب گھر کو تباہ کردیا تھا، اس مرتبہ خود اس عجائب گھر کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اس عجائب گھر کو رواں سال نومبر کے مہینے میں طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے اجازت کے بعد کھولا گیا تھا جس میں عوام کا رش بھی دیکھا جارہا ہے جو قیمتی اور تاریخی چیزیں دیکھنے کے لیے آرہے ہیں جبکہ اس عجائب گھر میں آنے والے افراد میں طالبان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس عجائب گھر میں ایسے نوادرات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں بنیادی طور پر قدامت پسند فکر سے متصادم ہیں جبکہ ان نوادرات میں مٹی کے برتن بھی شامل ہیں جس پر انسانوں اور جانوروں کی تصویریں بھی بنی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عجائب گھر میں سیر کو آئی 24 سالہ لڑکی زوہل کا کہنا تھا کہ ’وہ یہاں 18 اور 19 ویں صدی کے زیورات کو دیکھنے یہاں آئی ہیں، لڑکی کا کہنا تھا کہ میں یہ دیکھنے بھی یہاں آئی ہوں کہ یہ زیورات ماضی میں پہننے والوں پر کیسے لگتے ہوں گے۔

Advertisement

اس حوالے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے عجائب گھر کے مہتمم عین الدین صداقت کا کہنا تھا کہ جوچیزیں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں انہیں محدود کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جبکہ ان چیزوں میں صرف 15 سے 20 فیصد مسلم ورثا سے  متعلق ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے دور حکومت میں طالبان نے بتوں کو تباہ کردیا تھا جن میں عجائب گھر کے بت بھی شامل تھے جبکہ اس دوران ہزاروں نوادرات لوٹے بھی گئے جن کا آج تک کوئی سراغ نہیں لگ پایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version