Advertisement

بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست نامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ سمیت کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے کنور میں فوجی ہپلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والے افراد میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھی، جنرل بپن راوت ڈیفینس سروسز اسٹاف کالج جا رہے تھے جہاں اُنھیں اسٹاف کورس کے طلبہ افسران اور اساتذہ سے خطاب کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت کی آخری رسومات جمعے کو دہلی کینٹ میں ادا کی جائیں گی۔

Advertisement

دوسری جانب بپن راوت کی ہلاکت پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بعض فوجی حلقے ہیلی کاپٹر حادثے کو سازش قرار دے رہے ہیں کیونکہ روسی ساخت کا یہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ہر موسم میں انتہائی محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جنرل بپن راوت کے چیف آف ڈیفنس بننے کے بعد ان کی بھارتی ایئر چیف کے ساتھ چپقلش کسی سے ڈھپی چھپی نہیں یہ حادثہ بھارتی جرنیلوں کے درمیان باہمی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version