Advertisement

افغانستان میں یورپی ملکوں کا مشترکہ سفارتی مشن کھولنے پر غور کیا جارہا ہے، فرانس

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ یورپ کے کئی ملک افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔

دوحا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم کئی یورپی ممالک کے اشتراک کے ساتھ افغانستان میں ایک ایسی مشترکہ جگہ سے متعلق غور کررہے ہیں جہاں ہمارے سفارت کار موجود ہوں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کررہے ہیں، مشترکہ سفارتی مشن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہاں ہماری نمائندگی موجود رہے۔

فرانسیسی صدر ان دنوں مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے دورے کررہے ہیں۔ 2 روز قبل فرانس اور یو اے ای کے درمیان 80 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کی مالیت 17 ارب یورو ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین بھی افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، گزشتہ ہفتے یورپی یونین کے وفد نے دوحا میں ہی امریکا سے مذاکرات کے لیے آئے ہوئے افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں طالبان نے یورپی یونین سے ملک کے ہوائی اڈوں کا انتظام چلانے کی درخواست کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version